کراچی، عدالت نے فکس اِٹ کے بانی عالمگیر خان کو بری کر دیا

سچ کی فتح پر خوشی ہوئی ،کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا، اپنا کام جاری رکھیں گے، کوئی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا، عالمگیرخان

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) سٹی کورٹ نے فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور ڈرائیور کو ٹریفک میں خلل ڈالنے کے مقدمے سے بری کر دیاہے۔ عالمگیر خان نے کہاہے کہ کوئی کچھ بھی کرے وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی نے ٹریفک میں خلل ڈالنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیاہے۔

(جاری ہے)

فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور ڈرائیور کو بری کرتے ہوئے مقدمہ ختم کر دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں عالمگیر خان نے کہا کہ سچ کی فتح پر خوشی ہوئی۔ کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے، کوئی بھی رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقامی حکومت کو اختیارات دیئے جائیں، ان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :