سنیٹر عاجزدھامرہ کو پیپلزپارٹی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات اور وقار مہدی کو جنرل سیکرٹری مقررکرنے پر سندھ بھر میں کارکنوں میں خوشی لہر

پارٹی قیادت کے اعتمادپرپورا اتروں گا،پارٹی منشور اور پالیسیوں کی بھرپو تشہیر اور عوامی آگاہی کے لئے موثر حکمت عملی تیار کی جائے گی ، سنیٹرعاجزدھامرہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی منظوری سے پیپلزپارٹی یوتھ ونگ پاکستان اور سندھ کے سابق صدر سنیٹر عاجزدھامرہ کو پیپلزپارٹی سندھ کا سیکرٹری اطلاعات اور سابق سیکرٹری اطلاعات سندھ وقار مہدی کو صوبائی جنرل سیکرٹری مقرر کئے جانے پر سندھ بھر کے کارکنوں کی جانب سے خوشی کا اظہارکیاجارہاہے۔

سنیٹر عاجزدھامرہ نے اپنی تقرری کو قیادت کا اعتماد اور کارکنوں کی حمایت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ ہر صورت اس پر پورا اترے گئے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے شعبہ اطلاعات کو جدید تقاضوں کے مطابق مضبوط بنانے کے لئے متحرک ٹیم تشکیل دے کر میڈیا کے میدان اور محاذ پر پارٹی کا مضبوط موقف پیش کرنے کے علاوہ مخالفین کے ہر پروپیگنڈے کے بھرپو جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پارٹی منشور اور پالیسیوں کی بھرپو تشہیر اور عوامی آگاہی کے لئے پارٹی قیادت کی منظوری اور سینئر رہنمائوں اور کارکنوں کی مشاورت سے موثر حکمت عملی تیار کرکے پارٹی منشور پیغام اورشہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے نظریات فکر اور فلسفہ عام کرنے ان کے مشن اور جدوجہد کو جاری رکھنے کے لئے کارکنوں کی تربیتی نشتوں کا سلسلہ بھی شروع کریں گئے۔

سنیٹر عاجزدھامرہ اور وقار مہدی کی نامزدگی کی خوشی میں حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، میرپور خاص، شہیدبے نظیر آباد ڈویژن کے تمام ضلع میں پیپلزپارٹی پیپلزیوتھ، سپاف، خواتین ونگ، اقلیتی، کلچر اور لیبر ونگز کے عہدیداروں اور کارکنوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔بدین میں یوتھ کے سابق عہدیداروں خان صاحب جمالی ،ساون خاصخیلی، شوکت میمن ،جبارکھٹی اور دیگر نے کارکنوں اورصحافیوں میں مٹھائی تقسیم کی۔

حیدرآباد میں احسان ابڑو، کلیم خانزادہ، اسدابڑو، ڈاکٹرچندر سعیدکہر، اسدسولنگی، کامران کامی کی جانب سے لاڑکانہ میں شفقت میرانی، فدا کھوسو، رشید عباسی سندھو، ملک بہادر دستی کی جانب سے کراچی میں فدا ڈھکن، حلال سعید رحمانی، مشتاق مٹو، دانیال ابڑو، نادیہ مٹو، شرجیل میمن، سسی راجپر اور دیگر نے سکھر میں قاضی سمع ،لیاقت خالدی، شہید بے نظیرآباد میں خان اعوان، پہلوان زرداری، مسکین جروار، احمد علی چنہ، عمران دھامرہ، توصیف دھامرہ، علی مراد ڈزگانی، میرپور خاص میں تہارو خان پنہور سوشیل جگ دیش ملانی، وکی میمن اور دیگر نے عاجزدھامرہ اور وقار مہدی کی نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں اور صحافیوں میں مٹھائی تقسیم کی اور ریلیاں نکالیں۔

متعلقہ عنوان :