لیڈر شپ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں ،پی پی پی کے جیالوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا،قمر زمان کائرہ

بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہے ،ہم بہتر مستقبل کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے،سی پیک آصف علی زردار ی کا وژن ہے، رہنماء پیپلز پارٹی کی کارکنوں سے گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:56

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لیڈر شپ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انکا شکر گزار ہوں اور پی پی پی کے جیالوں کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔ بلاول بھٹو پاکستان کا مستقبل ہے اور ہم اپنے بہتر مستقبل کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی اوکاڑہ کے رہنما نواب طارق خان پٹھان کی قیادت میںمبارکباد دینے والے اوکاڑہ کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

جنرل سیکرٹری ندیم افضل چن نے بھی خطاب کیا۔ قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت کے علمبردار ہے اور شہادتوں کی امین ہے اپوزیشن کے درمیان مقابلہ بازی سیاسی بصیرت سے عاری لوگوں کے خواہش ہے، پی پی پی ایشوز پر سیاست کرتی ہے اور کرتی رہے گی پانامہ لیس ایشو ختم نہیں ہو سکتا۔

(جاری ہے)

نواز لیگ کو حساب دینا ہے سعودیہ ، قطر ، ترکی برادر اسلامی ممالک کو ملکی سیاست میں گھسیٹنا مناسب نہیں ،قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نوجوان اور متحرک لیڈر ہیں پنجاب کی سیاست میں پیپلز پارٹی کا رول بہت اہم ہے ہم نظریاتی سیاست کے فروغ کیلئے یونین کونسل کی سطح تک جائیں گے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ تبدیلی اور ترقی کی سیاست کے دعوے دار سیاسی نظریاتی عاری ہیں وقتی فائدے کیلئے پیپلز پارٹی مستقبل قربان نہیں کرسکتی۔

سی پیک آصف علی زردار ی کا وژن ہے،( ن )لیگ کا مقابلہ پی پی پی ہی کرسکتی ہے سڑکوں پر شور کرنے سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ پی پی پی نے اداروں کو مضبوط کیا ااور ان کا تحفظ بھی کرنا جانتے ہیں پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا راویتی رنگ دکھائے گی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب پنجاب آئیں گے سیاسی مبصر دیکھ لیں گے پنجاب کس کے ساتھ ہے۔