شیخ رشید دوغلے آدمی ہیں پار لیمنٹ میں کچھ اور باہر آکر کچھ کہتے ہیں ‘ مجھے چیمبرز میں آکرجنوبی افر یقہ بجھوانے کی بات کرتے ہیں ‘2002سے تھراڈ ایمپائر کی باتین سن رہے ہیں مگر (ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘ہمیں ذاتی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ملک اور قوم کو تر جیح دینی چاہیے ‘گلے شکو ے ختم کر ملک اور قوم کیلئے متحد ہوجانا چاہیے ‘پار لیمنٹ نوازشر یف کی نہیں عوام اور منتخب عوامی نمائندوں کی ہے ‘دشمن کی آنکھوں میں سی پیک کا منصونہ کھٹک رہا ہے ‘ڈر ہے کہیں پاکستان میں بھی اسکے خلاف سازش نہ ہو رہی ہوں ‘میں صرف اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہوں پار لیمنٹ کو سب کو بات کر نے کی اجازت دیتا ہوں ‘کون ہے جس نے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اتنے سال تنقید برداشت کی ہے مگر اسکے باوجود تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہیں کیا ‘2018میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی لحاظ سے مضبوط تر ین ہوگا

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:48

شیخ رشید دوغلے آدمی ہیں پار لیمنٹ میں کچھ اور باہر آکر کچھ کہتے ہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ شیخ رشید دوغلے آدمی ہے پار لیمنٹ کے اندرکچھ اور باہر آکر کچھ کہتے ہیں ‘مجھے چیمبرز میں آکرجنوبی افر یقہ بجھوانے کی بات کرتے ہیں ‘2002سے تھراڈ ایمپائر کی باتین سن رہے ہیں مگر (ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کر یگی ‘ہمیں ذاتی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے ملک اور قوم کو تر جیح دینی چاہیے گلے شکو ے ختم کر ملک اور قوم کیلئے متحد ہوجانا چاہیے ‘پار لیمنٹ نوازشر یف کی نہیں عوام اور منتخب عوامی نمائندوں کی ہے ‘دشمن کی آنکھوں میں سی پیک کا منصونہ کٹھک رہا ہے مجھے ڈر ہے کہیں پاکستان کے اندر بھی اسکے خلاف سازش نہ ہو رہی ہوں ‘میں صرف اللہ تعالیٰ کو جوابدہ ہوں پار لیمنٹ کو سب کو بات کر نے کی اجازت دیتا ہوں ‘کون ہے جس نے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر اتنے سال تنقید برداشت کی ہے مگر اسکے باوجود تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کو منظور نہیں کیا ‘2018میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی لحاظ سے مضبوط تر ین ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحر یک انصاف والوں کے پاس کسی بات کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا وہ الزامات کی سیاست کرتے ہیں دھاندلی کے کیس میں انکو شر مندگی ہوئی ہے اور اب پانامہ لیکس کے معاملے میں بھی انکے پاس کوئی ثابت نہیں انکو شرمندگی کا ہی منہ دیکھنا پڑ یگا ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا منصوبہ ہے مگر بھارت سمیت ملک دشمن قوتیں اسکے خلاف سازشیں کر رہی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں سی پیک کا منصوبہ دشمن کی آنکھوں کھٹک رہا ہے اور وہ اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے سازشیں کرتا ہے لیکن مجھے ڈر ہے کہ کہیں پاکستان کے اندر بھی تو اسکے خلاف سازشیں نہ ہوجائے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم گلے شکوے ختم کر کے ملک اور قوم کے مفادات کے تحفظ اور ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک جائے اس سے پاکستان مزید مضبوط اور خوشحال ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلہ سے توجہ ہٹانے کیلئے بلااشتعال فائر نگ جیسی حر کتیں کر رہا ہے مگر پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے دشمن کو ہر لحاظ سے منہ تو ڑ جواب ہی ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کا میں نے کبھی قومی اسمبلی میں مائیک بند نہیں کیا وہ ایک دوغلا شخص ہے وہ پا ر لیمنٹ کے اندرکچھ بات کر تا ہے اور باہر آکر لوگوں کی توجہ حاصل کر نے کیلئے اپنا موقف تبدیل کر لیتا ہے وہ مجھے چیمبرز میں آکرجنوبی افر یقہ بجھوانے کی بات کرتے ہیں