Live Updates

کر پشن کے جنگ میں خلاف ہم چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہے ‘ فتح حق اور سچ کی ہوگی‘تحر یک انصاف کے خلاف منفی پر وپگنڈ نے کر نیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نظر نہیں آئیگا

ْسابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی مختلف وفود سے بات چیت

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) سابق گور نر پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کے جنگ میں خلاف ہم چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں ‘سپریم کورٹ میں آئین وقانون کے مطابق جنگ لڑ رہے ہیں فتح حق اور سچ کی ہوگی ‘تحر یک انصاف کے خلاف منفی پر وپگنڈ نے کر نیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نظر نہیں آئیگا ‘سردیوں کے آغاز میں ہی گیس کی لوڈشیڈ نگ غر یب عوام کیساتھ ظلم ہے اور انڈسڑی کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے ملک میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور پوری جماعت چیئر مین عمران خان کی قیادت میں متحدہے اور جو لوگ تحر یک انصاف میں اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں انکو منہ کی کھانا پڑ یگی اور تحر یک انصاف ہر میدان میں کامیاب ہوگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف جنگ صرف تحر یک انصاف کی ہی نہیں پاکستان کی20کروڑ عوام کی جنگ ہے کیونکہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت تک کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہوسکتا ۔

انہوںنے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے مسائل کے حل کا جو وعدہ کیا ہے اس پر حکمرانوں کو کل نہیں آج ہی عمل کر نا چاہیے اور ملک میں عوام اور انڈسڑی کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی فراہمی بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جس میں وہ فی الحال ناکام نظر آرہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات