وزیراعظم محمد نوازشریف 25نومبر کوسرکاری دورہ پر ترکمانستان جائیں گے

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت ہوگی

ہفتہ 19 نومبر 2016 18:27

وزیراعظم محمد نوازشریف 25نومبر کوسرکاری دورہ پر ترکمانستان جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف 25نومبر کوسرکاری دورہ پر ترکمانستان جائیں گے،دورے میں توانائی،تجارت اور تعلیم کے شعبے میں معائدے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف ترکمانستان کے صدر اور دیگر اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات بھی کریں گے۔دورے کے دوران تاپی گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت ہوگی،تاپی منصوبے میں ترکمانستان،افغانستان ،پاکستان اور بھارت شامل ہیں،پاکستان نے ترکمانستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا معاہد ہ بھی کررکھا ہے۔(خ م)