کرپشن کیخلاف جنگ میں ہم چٹان سے زیادہ متحد ہیں۔چوہدری محمدسرور
فتح حق اورسچ کی ہوگی،منفی پروپگنڈ کرنیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نہیں آئیگا۔رہنماء پی ٹی آئی کی مختلف وفود سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 17:00
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18نومبر2016ء) :سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ کر پشن کے خلاف جنگ میں ہم چٹان سے زیادہ مضبوط اور متحد ہیں ‘سپریم کورٹ میں آئین وقانون کے مطابق جنگ لڑ رہے ہیں فتح حق اور سچ کی ہوگی ،تحر یک انصاف کے خلاف منفی پر وپگنڈ نے کر نیوالوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نظر نہیں آئیگا،سردیوں کے آغاز میں ہی گیس کی لوڈشیڈ نگ غر یب عوام کیساتھ ظلم ہے اور انڈسڑی کو گیس کی سپلائی بند ہونے سے ملک میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک اور قوم کے مفادات کی جنگ لڑ رہی ہے اور پوری جماعت چےئر مین عمران خان کی قیادت میں متحدہے اور جو لوگ تحر یک انصاف میں اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں انکو منہ کی کھانا پڑ یگی اور تحر یک انصاف ہر میدان میں کامیاب ہوگی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کر پشن کے خلاف جنگ صرف تحر یک انصاف کی ہی نہیں پاکستان کے20کروڑ عوام کی جنگ ہے کیونکہ جب تک ملک سے کر پشن ختم نہیں ہوگی اس وقت تک کسی بھی مسئلہ کا حل ممکن نہیں ہوسکتا ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم سے مسائل کے حل کا جو وعدہ کیا ہے اس پر حکمرانوں کو کل نہیں آج ہی عمل کر نا چاہیے اور ملک میں عوام اور انڈسڑی کو گیس اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ کی فراہمی بھی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے جس میں وہ فی الحال ناکام نظر آرہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.