مقتولہ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد پر دفعہ 420 کے تحت مقدمہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 17:28

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) غیرت کے نام پر قتل ہونے والی پاکستانی نژاد برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے خلاف پولیس نے دھوکہ دہی اور اپنی دوسری شادی سے متعلق جعلی دستاویز پیش کرنے کا مقدمہ درج کرلیا۔سامعہ کے دوسرے شہر مختارکاظم اور دیگر دو افراد کو بھی ان ہی الزامات کے تحت مقدمات قائم کردیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مقتولہ کے ماموں حق نواز نے منگلا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مبینہ طور پر سامعہ نے ان کے بھتیجے شکیل سے 2012 میں جہلم میں اپنے آبائی علاقے پنڈوری میں شادی کی تھی۔

مختار کاظم نے کہا تھا کہ چونکہ سامعہ شکیل کی بیوی رہ چکی تھی لہٰذا اس نے دیگر دو افراد سید عباس اور زالک شاہ کے ساتھ مل کر برطانیہ میں طلاق اور شادی کے جعلی دستاویز بنائے جسے برطانوی حکام پہلے ہی جعلی قرار دے چکے ہیں۔پولیس نے سامعہ اور مختار سمیت 4 افراد پر تعذیرات پاکستان کی دفعات 420، 468 اور 471 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ سیشنز جج کے حکم پر درج کیا گیا۔