گلگت بلتستان میں تر قی کا عمل جاری ہے‘ملک ظفر اقبال

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:48

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) کور کما نڈر 10کور لیفٹیننٹ جنر ل ملک ظفر اقبا ل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں تر قی کا عمل جاری ہے اور گلگت بلتستان کو ہم تر قی کی راہ میں ا ٓ گے سے آگے لے جا ئیں گے ۔ پا ک چین اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان کی اہمیت اور بڑھ گئی ہے ۔ یہ خطہ سی پیک کا داخلی دروازہ ہے اور اسی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر اہمیت بڑھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہو ں نے ایف سی این اے میں گلگت بلتستان کے منتخب نما ئندگا ن اور میڈ یا کے وفد سے ایک نشست کے دوران با ت چیت میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ خطے میں تر قی کی شرح مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔ ملکی وغیر ملکی سطح پر خطے میں قیام امن کے حو الے سے بہت پزیرائی حاصل ہوئی ہے اور ایشیا پلیس انڈس میں گلگت بلتستان کا نا م سر فہر ست ہے جوکہ ہمارے لیے ایک اعزاز کی با ت ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہا ں امن کے حو الے سے صو بائی حکو مت اور قانون نا فذ کر نے وا لے اداروں کی کارکر دگی قابل تعریف ہے اور تمام اداروں کے ما بین بہتر ین ورکنگ ریلیشن قائم ہے جس کے باعث تر قی کا پیہہ آگے کی طرف بڑھ رہا ہے ۔