ایمریٹس ائیر لائن کی پرواز کو لینڈنگ کے دوران گئیر ناکام ہونے پر مشکلات کا سامنا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 16:19

متحدہ عرب امارات(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : ایمریٹس ائیر لائن کی ایک پرواز کو گذشتہ ہفتے لینڈنگ گئیر ناکام ہونے پر رن وے پر لینڈ کرنے میں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے پیش آیا جس میں طیارے کا لینڈنگ گئیر ناکام ہونے کے بعد پائلٹ کوطیارے کے باقی پہیوں پر ہی اکتفا کرتے ہوئے طیارے کو لینڈ کروانا پڑا۔

اس معاملے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبک ایمریٹس نے ائیر بس سے اس سلسلے میں جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق لندن سے دبئی آنے والی پرواز کو ایک پیغام موصول ہوا جس میں لینڈنگ گئیر سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ ایک متبادل طریقے سے کشش ثقل کا استعمال کرتے ہوئے پہیوں کو براجمان کرنے میں بھی ناکامی ہوئی۔ ایمریٹس کے صدر ٹم کلارک نے بتایا کہ دائیں جانب کا گئیر کشش ثقل کے تحت براجمان نہیں ہو سکا۔

اسی وجہ سے طیارے کو مین گئیر اور نوز گئیر پر لینڈ کرنا پڑا۔ اس حادثے سے متعلق متحدہ عرب امارات کے ائیر کریش کی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ائیر بس A380 کا وزن 391 ٹن ہے جسے لینڈ کرنے کے لیے 22 پہیے درکار ہوتے ہیں۔ جن میں سے دو سیٹ طیارے کے عین نیچے جبکہ ایک ایک سیٹ طیارے کے پر اور نوز کے نیچے ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :