افغانستان پر سہ فریقی مذاکرات آئند ہ ماہ ہونگے

افغانستان میں امن اور استحکام کے ہر منصوبے کو اہمیت دیتے ہیں ، پاکستان

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان روس اور چین دسمبر میں افغانستان کے مسئلے پر صلاح ومشورہ کیلئے بات چیت کرینگے ، بات چیت میں افغانستان میں مفاہمت اور امن کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان اور خطے میں امن اور استحکام لانے کے ہر منصوبے کو بڑی اہمیت دیتا ہے ۔یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سہ فریقی مذاکرات کو اس وقت بڑی اہمیت حاصل ہے جبکہ اس وقت افغانستان میں موسم سرما کے باعث زیادہ خانہ جنگی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ورکنگ سطح کا اجلاس ہو چکا ہے جس میں افغانستان کی صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔