پولیس نے اپنے بچوں‌کویرغمال بنانے والےڈاکٹرابراہیم کوحراست میں لے لیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 16:02

پولیس نے اپنے بچوں‌کویرغمال بنانے والےڈاکٹرابراہیم کوحراست میں لے ..

حیدرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19نومبر2016ء) :پولیس نے اپنے بچوں‌کویرغمال بنانے والےڈاکٹرابراہیم کوحراست میں لے لیا،قاسم آباد میں ایک شخص نے اپنی ماں اور دوبچوں کویرغمال بنالیا تھا۔متاثرہ شخص ڈاکٹرابراہم نے الزام عائدکیاہے کہ وڈیروں نے میری جائیدادپرقبضہ کیاجبکہ پولیس نے میری درخواست پررپورٹ درج نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرابراہم نے میڈیاکوبتایا کہ ذہنی مریض نہیں ہوں،لیکن مسلسل ناانصافیوں نے مجھے ذہنی مریض بنادیا۔

(جاری ہے)

وڈیروں نے میری جائیدادپرقبضہ کیاجبکہ پولیس نے میری درخواست پررپورٹ درج نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کومتعددباربتایا کہ میری جان خطرے میں ہے۔ایک ڈاکوکے کہنے پرمجھ پرتشدد بھی کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے گھرمیں خودکومحفوظ نہیں سمجھتے ،حکومت سے بھی بات کی لیکن میرے مطالبات نہیں مانے جارہے۔ مزیدبرآں کچھ دیربعدپولیس نے اپنے بچوں‌کویرغمال بنانے والےڈاکٹرابراہیم کوحراست میں لے لیا۔ایس ایس پی عرفان بلوچ کاکہناہے کہ ابراہیم کے خلاف ایف آئی آردرج ہوگی۔واضح رہے ڈاکٹرابراہیم نے ہوائی فائرنگ کرنے کے بعداپنی بچوں‌ کویرغمال بنالیاتھا۔

متعلقہ عنوان :