بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس

پاناما لیکس سمیت سیاسی و تنظیمی امورپرتبادلہ خیال،پاناما لیکس معاملے کوپارلیمنٹ اور عوامی سطح پراٹھانے کافیصلہ، حکمران جمہوری احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 19 نومبر 2016 16:02

بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18نومبر2016ء) :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی زیرصدارت پارٹی کااعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں پاناما لیکس سمیت سیاسی و تنظیمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹراعتزازاحسن،لطیف کھوسہ اور وسطحی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاناما لیکس معاملے کوپارلیمنٹ اور عوامی سطح پراٹھانے کافیصلہ کیاگیا۔اس موقعہ پرسینیٹراعتزازاحسن نے بلاول بھٹوکوپی ٹی آئی کی جانب سے رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔جبکہ چیئرمین پارٹی کولطیف کھوسہ نے پاناما لیکس ایشوپرقانونی پیچیدگیوں پربریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہاکہ حکمران جمہوری احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔آئینی و جمہوری جدوجہدکاراستہ اختیارکیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :