گدون انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے سینکڑوں بوتل شراب بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:37

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) گدون انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے سینکڑوں بوتل شراب بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کو اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی زیر قیادت ایس ایچ او لیاقت شاہ خان ،اے ایس آئی سجاد خان ،اے ایس آئی شاہی ملک خان اور کانسٹیبل اعجاز خان پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔

(جاری ہے)

جنہوں نے ناکہ بندی کے دوران گدون کیمپ بازارمیں ایک موٹر کار نمبر LEE-3423 کو روکا دوران تلاشی ان کے خفیہ خانوں سے 208عدد بوتل شراب برآمد کر کے ایک مبینہ ملزم مہابت خان ولد بغداد شاہ سکنہ گندف کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ شراب فروخت ہونے والے 36,900روپے رقم بھی برآمد کرلی دوران انٹاروگیشن ملزم نے شراب بنانے کی فیکٹری کا سارا راز اُگل دیا۔جس پر خاص پلان پر چھاپہ زنی کرکے فیکٹری میں موجود شراب کے بوتل ڈکن، وٹکی ،لیبل اور شراب بنانے کے اوزار موجود تھے جس کو قبضہ میں لیکر مزید بھی تفتیش جاری ہیں ملزم شراب مختلف علاقوں میں سپلائی کر رہا تھا ،کئی دنوں سے عوام کی مختلف شکایات موصول ہو رہی تھی ۔

متعلقہ عنوان :