سرتاج عزیز سے آرچ بشپ جسٹن بیلبی کی ملاقات ،ْ دنیا بھر میں مذہبی تشدد کے واقعات پر تبادلہ خیال

پاکستانی پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سمیت سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کا پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ،ْسرتاج عزیز

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے آرچ بشپ جسٹن بیلبی نے ملاقات کی ،ْجس میں دنیا بھر میں مذہبی تشدد کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرچ بشپ جسٹن بیلبی دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے جہاں انہوں نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پرمشیرخارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آرچ بشپ جسٹن بیلبی کو آگاہ کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی نشستیں بڑھانے سمیت سرکاری ملازمتوں میں بھی اقلیتوں کا پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ آرچ بشپ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کیا اوراقلیتوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔