کوئٹہ، حساس اداروںکی کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) بلوچستان کے علاقے دشت میں ایف سی اور حساس اداروں نے کا رروائی کر تے ہوئے ایک کمپائونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق فرنٹیئر کور نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر دشت کے علاقے کلی زریں آباد میں کا رروائی کے دوران ایک کمپائونڈ سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود جس میں25 کلو گرام بارودی مواد8 عدد ہینڈ گرینڈ،3 عدد ایس ایم جیز،4 عدد پستول،350 عدد ڈیٹونیٹر ،بال بیرنگ ، بیٹریز اور دیگر تخریب کاری مواد شامل ہے کمپائونڈ کو سیل کر دیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :