بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل فائر بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے ،ایاز صادق

سی پیک منصوبہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے،ایسے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملکی سلامتی اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں، سپیکر ایاز صادق

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:26

بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے مسلسل فائر بندی کی خلاف ورزی کررہا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ سی پیک دشمن کی آنکھوں میںکھٹک رہا ہے دشمن کی کوشش ہے کہ کسی طرح سی پیک منصوبے کو روکا جائے ۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے دشمن کے ایسے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ملکی سلامتی اور جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کے تمام ادارے مل کر کام کررہے ہیں بدقسمتی پاکستان نے اس طرح سے ترقی نہیں کی جس طرح ترقی کرنی چاہیے تھی 2018ء تک ملک اقتصادی طور پر مضبوط ہوجائے گا انہوں نے کہا کہ گزشتہ اورموجودہ دور میں کپتان اور ایمپائر کی آوازیں آنے لگیں ہیں میڈیا کو تعصب سے کام نہیں لینا چاہیے میڈیا کو پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے پاکستان کو مشکلات سے نکالناہے ہمارے لئے پاکستان سب سے اہم ہے میں اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہوں سب کے ساتھ برابر پیش آتا ہوں انہوں نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے صحافی برادری کا کردار بہت اہم ہے اور صحافی فرنٹ مین کا کردار ادا کررہا ہے پتہ چلا ہے کہ صحافی کی موت کے بعد ان کے ورثاء کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا شہید رپورٹر کے اہلخانہ کا اس طرح خیال نہیں رکھا جاتا جس طرح رکھنا چاہیے صحافیوں کے ورثاء کیلئے لائف انشورنس ہونی چاہیے انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ دشمن کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے دشمن چاہتا ہے کہ سی پیک منصوبہ کسی طرح رک جائے سی پیک پورے خطے کا منصوبہ ہے سی پیک سے پورے خطے کی تقدیر بدلے گی بھارت جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول پر فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے تاکہ عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر سے ہٹائی جاسکے