کراچی، پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار،حساس مقامات کی تصاویربرآمد

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) ہفتہ کی صبح بلدیہ ٹائون میں گشت کے دوران پولیس کی کارروائی 2ملزمان گرفتارحساس مقامات کی تصاویربرآمدتفصیلات ہفتہ کی صبح پولیس نے بلدیہ ٹائون کے علاقے میں دوران گشت کارروائی کرکے 2ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمان حساس مقامات کی تصاویراتارررہے تھے،تلاشی لینے پرملزمان سے کیمرہ اورحساس مقامات کی تصاویربرآمدکرلی گئیں۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ملزمان خودکوقانون نافذ کرنے والیل ادارے کاافسرظاہرکررہے تھے۔گرفتارملزمان کے نام یعقوب اورتوراب معلوم ہوئے ہیںجنہیںفوری طورپرتفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیاہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

متعلقہ عنوان :