معیار ہمیشہ ترجیح، اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتی:صنم سعید

سال میں ایک پراجیکٹ کرنا چاہتی ہوں لیکن روزی روٹی کی خاطر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے، اداکارہ

ہفتہ 19 نومبر 2016 16:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء)اداکارہ صنم سعید نے کہا کہ تھیٹر اور ٹی وی الگ الگ شعبے ہیں ان دونوں میں ہی زمین آسمان کا فرق ہے ،تھیٹر میں ریہرسل بہت کرنا پڑتی ہے ، لوگوں کے سامنے لائیو پرفارم کرتے ہوئے ری ٹیک کی گنجائش نہیں ہوتی اسی لئے اگر آپ ڈرامے کے دوران لائنیں بھول گئے تو بات بنانا پڑتی ہے جبکہ ٹی وی سکرین پرکا م کرنے کیلئے بہت صبر چاہئے ہوتا ہے اور وہاں کا ماحول بھی قدرے مختلف ہوتا ہے ، ٹی وی پر جلدی جلدی کام ہوتا ہے جس سے کوالٹی میں فرق آتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میں ہر ڈرامے اور شو کی آفرقبول نہیں کرتی بلکہ سکرپٹ ، ٹیم اور بہت کچھ جاننے کے بعدہی فیصلہ کرتی ہوں کہ یہ کرنا ہے یا نہیں ،ہمیشہ کم اور معیاری کام کو ترجیح دیتی ہوں ، دل تو چاہتا ہے کہ سال میں صرف ایک ہی پراجیکٹ کروں لیکن روزی روٹی کی خا طر زیادہ کام کرنا پڑتا ہے لیکن اسکے باوجود معیار ہمیشہ ترجیح رہتا ہے اور کبھی اس پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔۔