وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی ورکنگ باڈی کا اجلاس

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:37

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی ورکنگ باڈی کا اجلاس
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی ورکنگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور قصور میں ایل ڈی اے کے دفاتر کے قیام کی منظوری دی گئی،ڈبل ادائیگیاں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،غیر قانونی اور بلااجازت تعمیر کی جانیوالی عمارتوں کا سروے کیا جائے،پارکنگ اور تجاوزات کے مسائل کے حل کیلئے منصوبہ بندی کرکے عملدرآمد کرنا ہوگا،شیرپائو پل کے دونوں اطراف اراضی کو کمرشل طور پر ڈویلپ کرنے کی منظور ی بھی دی گئی۔

ہفتہ کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں شہریوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے متعدد اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میںشیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور قصور میں ایل ڈی اے کے دفاتر کے قیام کی منظوری دیتے ہوئے حکم دیا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بنانیوالوں کے خلاف بلاامتیاز کارووائی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام سے دھوکہ اور فراڈ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے،لاہور ڈویژن کیلئے مربوط ماسٹرپلان تیار کیاجائے،تیزی سے ترقی کرنیوالے شہروں میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام کیلئے اقدامات کیے جائیں،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام سے شہریوں کواچھی خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی،ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے قیام کیلئے جلد روڈ میپ مرتب کیا جائے،نکاسی آب منصوبوں کیلئے بین الاقوامی کنسلٹنٹس کا انتخابات کیاجائے۔

80کی دہائی میں ایل ڈی اے،این ایچ اے سے پلاٹوں کی ڈبل ادائیگیاں حاصل کی گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ڈبل ادائیگیاں حاصل کرنے والوں کے خلاف کارووائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈبل ادائیگیاں کرنیوالے افسروں اور عملے کیخلاف کارووائی کی جائے،ایل ڈی اے انجینئرز کے تکنیکی الائونس کیلئے کارکردگی کی بنیاد پر میکانزم اور غیرقانونی اور بلااجازت تعمیر کی جانیوالی عمارتوں کا سروے کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ جن پلاٹس پر مقررہ مدت میں تعمیر نہیں کیا گیا ان کا بھی سروے کرایاجائے،شہریوں کی سہولت کیلئے کثیرالجہتی نوعیت کے اقدامات کرنا ہوں گے،ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانا وقت کی ضرورت ہے،پارکنگ اور تجاوزات کے مسائل کے حل کیلئے منصوبہ بندی کرکے عملدرآمد کرنا ہوگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ شیرپائو پل کے دونوں اطراف اراضی کو کمرشل طور پر ڈویلپ کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں بہترین کنسلٹنٹ کا انتخاب کرکے بزنس اور فنانشل ماڈل تیار کیا جائے

متعلقہ عنوان :