پاک چین دوستی پانی کی طرح نہ ختم ہونے والی ہے‘چین پاکستان کا ہر لحاظ سے سب سے بڑا شراکت دار ہے‘سی پیک سے پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے‘سی پیک کے مکمل ہونے سے پاکستان میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا‘پاکستان اور چین کی دوستی 2دریاؤں کے پانی کی طرح ہے جس طرح پانی ختم نہیں ہوسکتا اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی ہر آنے والے دورہ میں مزید مضبوط ہوگی
چینی سفیر سن وی ڈونگ کا چینی سفارتخانے میں سنگم گالا 2016کی تقریب سے خطاب
ہفتہ 19 نومبر 2016 15:36
(جاری ہے)
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سنگم کا اردو میں مطلب دو دریائوں کا ملاپ ہے،اور ہم نے اس پروگرام کا نام سنگم اسلئے رکھا ہے کیونکہ پاکستان اور چینکی بھی دوستی 2دریائوں کے پانی کی طرح ہے جس طرح پانی ختم نہیں ہوسکتا اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی ہر آنے والے دور میں مزید مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا ہر لحاظ سے سب سے بڑا شراکت دار ہے،سی پیک کے 16منصوبوں کی تکمیل سے کثیر تعداد میں پاکستانیوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،انہوں نے کہا کہ چین جانے اور آنے والے پاکستانی اور چینی دونوں ممالک کے سفیر ہیں،اور دونوں ممالک کے عوام چین پاکستان دوستی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا نے کہا کہ چینی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چینی عوام نے چین کے بعد سب سے زیادہ شاندار استقبال پاکستانی دستے کا کیا تھا۔اس موقع پر چینی سفارتخانے کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا سنگم 2016 کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے ،سنگم کا اردو میں مطلب ہے 2دریائو ں کا ملاپ،پاک چین دوستی سمندر سے گہری ہے،تقریب میں پاکستانی اور چینی فنکاروں نے دونوں ممالک کے ثقافتی نغمے پیش کئے اس موقع پر پاکستانی خاتون اور چینی نوجوان نے پاکستانی ملی نغمہ دل دل پاکستان گایا جس پر چینی سفیر کی اہلیہ پاکستانی پرچم آٹھا کر جھوم اٹھیں ،جسے دیکھ کر چینی سفیر سمیت تقریب میں شریک تمام شرکا ء بھی تالیاں بجھاتے اور دل دل پاکستان کا نغمہ گنگناتے ہوئے کھڑے ہو گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.