حیدر آباد : ذہنی مریض ڈاکٹر نے بوڑھی ماں اور بچوں کو یرغمال بنا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 15:19

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : حیدر آباد کے علاقہ قاسم آباد میں ایک ذہنی مریض ڈاکٹر نے بوڑھی ماں اور دو بچوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں یکو یرغمال بنانے اور ذہنی مریض ڈاکٹر کی جان ب سے وقفے وقفے کے بعد ہوائی فائرنگ کی اطلاعات ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ڈاکٹر ابراہیم نامی اس شخص نے دھمکی دی تھی کہ اگر کیس نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو بچوں اور خاتون کو گولی مار دے گا۔

(جاری ہے)

اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرابراہیم اکثر لوگوں سے لڑتا تھا، ڈاکٹر ابراہیم سے اپارٹمنٹ کے مکین بھی پریشان تھے۔ اہل محلہ نے کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم جتوئی 8 سال سے فلیٹ میں مقیم ہے۔ ڈاکٹرکے ذہنی توازن کی وجہ سے اس کی بیوی چھوڑ کر جاچکی ہے۔ ڈاکٹر کی ایک بیٹی اور بیٹا ہے، جن کی عمریں 6 سے 7 سال ہیں۔ ڈاکٹرکی بہن جوخود بھی ڈاکٹرہیں ان کو ان کے رویے سے متعلق شکایت کی گئی تھی۔ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا ہے کہ ہم واقعہ کا نوٹس لے چکے ہین۔ ہم چاہتے ہین کہ معاملہ بات چیت سے حل ہو جائے ۔ دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے ڈاکٹر سے مذاکرات کی کوشش بھی کی ہے۔ ڈاکٹر ابراہیم کا کہنا ہے کہ مجھے سوچنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :