Live Updates

عمران خان شادی کا لڈو خوشی خوشی کھائیں، اب یہ لڈو ہضم ہو گا‘سامعہ خان

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:09

عمران خان شادی کا لڈو خوشی خوشی کھائیں، اب یہ لڈو ہضم ہو گا‘سامعہ خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) معروف آسٹرولوجسٹ سامعہ خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اچھی خبر سنا دی ہے اور کہا ہے کہ اب اچھے وقت کی شادی ہے اور اس کے نتائج بھی اچھے ہی ہوں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ عمران خان کی شادی میں قسمت ساتھ دے رہی ہے اور اب اچھے وقت کی شادی ہے جو نتائج بھی اچھے دے گی۔ سامعہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ سب کچھ طے ہو چکا ہو گا اور اب عمران خان یہ لڈو خوشی خوشی کھائیں کیونکہ یہ لڈو ہضم بھی ہو گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :