قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرارہی ہے ،ْشاہ محمود قریشی

پاناما کیس میں پی ٹی آئی کا موقف وہی ہے جو پہلے دن تھا ،ْمیڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:07

قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرارہی ہے ،ْشاہ محمود قریشی
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں پی ٹی آئی کا موقف وہی ہے جو پہلے دن تھا ،ْقطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرارہی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عدالت میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے،انصاف کی توقع ہے،قطری شہزادے کے خط پر پوری قوم مسکرا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالتی فیصلے کا احترام ہم پر لازم ہے، پاناما پر ہمارا کیس ٹھوس ہے، ابھی تو ابتدا ہے ۔