الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کیلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیار کرلیں ،ْمیڈیانمائندوں اورتنظیموں کااجلاس21نومبرکوطلب

لیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں کسی امیدوارکی ذاتی زندگی کواچھالانہیں جائے گا ،ْمجوزہ ضابطہ اخلاق

ہفتہ 19 نومبر 2016 15:07

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018ء کیلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیار کرلیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) عام انتخابات 2018ء کیلئے الیکشن کمیشن نے میڈیاکیلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیارکرلی گئی ہیں،ضابطہ اخلاق سے متعلق میڈیانمایندوں اورتنظیموں کااجلاس21نومبرکوطلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عام انتخابات 2018ء کیلئے الیکشن کمیشن نے میڈیاکیلئے مجوزہ گائیڈ لائنزتیارکرلی گئی ہیںذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیانمایندگان اورتنظیموں کی مشاورت سیضابطہ اخلاق کو حتمی شکل دی جائیگی ،ْ حتمی نتائج کے اعلان سے قبل میڈیاغیرحتمی نامکمل اورجزوی نتائج کہنے کاپابندہوگا،نفرت اورتعصب پرمبنی تقاریر،انٹرویوزاورمواد کی نشرواشاعت سیگریزکیاجائیگا،نیوز،کرنٹ افیئر،انٹرویوز،ٹاک شوزمیں جانبداری برتنے سے اجتناب کیاجائیگا۔

مجوزہ ضابطہ اخلاق کے مطابق الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں کسی امیدوارکی ذاتی زندگی کواچھالانہیں جائے گا،تمام سیاسی جماعتوں اورنمایندوں کوکوریج کے مساوی مواقع فراہم ہوں گے،سنسنی خیزی،افواہ اورمفروضوں پرمبنی خبروں سے اجتناب کیاجائیگا،ضابطہ اخلاق سے متعلق میڈیانمایندوں اورتنظیموں کااجلاس21نومبرکوطلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :