میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف تھا ، ہو سکتا ہے ان کا ٹریک اگلی مرتبہ کسی سے مل جائے ۔ ریحام خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 14:15

میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف تھا ، ہو سکتا ہے ان کا ٹریک اگلی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک بالکل مختلف تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان سینیٹر حاجی عدیل کے گھر تعزیت کے لیے پہنچیں تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان کا اور آپ کا ٹریک مختلف تھا ۔

(جاری ہے)

جس پر ریحام خان نے کہا کہ بالکل درست ہے کہ میرا اور نیازی صاحب کا ٹریک مختلف تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں جس ٹریک پر ہوں، میں اس کی قربانی نہیں دے سکتی تھی۔ میں اپنا ٹریک بدلنے سے قاصر تھی ۔ ریحام خان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ اگلی مرتبہ ان کو ان کے ٹریک کا کوئی مل جائے۔لیکن میرا وہ ٹریک ہرگز نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ریحام خان نے مزید کہا کہ صرف پانامہ ہی ملک کا مسئلہ نہیں رہ گیا ، انہوں نے کہا کہ پختون کو قانون شکنی سکھائی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :