عمان میں نئے رہائشی آئی ڈی کارڈ کا اجراء اتوار سے شروع کر دیا ہو جائے گا:رائل عمان پولیس

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:11

عمان میں نئے رہائشی آئی ڈی کارڈ کا اجراء اتوار سے شروع کر دیا ہو جائے ..

عمان :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19نومبر 2016 ): رائل عمان پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ سلطنت میں اتوار کے روز سے عمانی رہائشیوں کے لیے نئے عمانی آئی ڈی کا رڈ کا اجراء شروع کر دیا جا ئے گا۔نئے آئی ڈی کارڈ میں جعل سازی ممکن نہیں ہے اور جعلی آئی ڈی کارڈ بنانا تقریباََ ناممکن ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے متعدد نئے فیچرز شامل کیئے گئے ہیں ۔ شہریوں کی تمام معلومات کے علاوہ فیملی سسٹم کو بہتر طور پر اندراج شامل کیئے گئے ہیں۔ نئے ڈیزائن میں اب آئی ڈی کارڈ کے بالکل درمیان میں نئی کارڈ مالک کی ایک اور تصویر شامل کی گئی ہے ۔ نیا کارڈ سمارٹ کارڈ ہے اور اس کو متعدد جگہوں پر استعمال بھی کیا جا سکتاہے ۔