کراچی کی سٹی کورٹ نے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو بری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 14:07

کراچی کی سٹی کورٹ نے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو بری کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : کراچی کی سٹی کورٹ نے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے کچرا پھینکنے کے مقدمے میں بری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنےکچرہ پھینکنےاور ٹریفک میں خلل ڈالنے سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے عالمگیر خان کو ان کے ڈرائیور سمیت مقدمے سے بری کر دیا ۔

(جاری ہے)

بریت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیرخان نے کہا کہ مخالفین ایڑھی چوٹی کا زورلگادیں لیکن ہم رکنےوالےنہیں ہیں۔عالمگیر خان نےفکس اٹ کےچار نئےدفاتر کھولنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈپٹی میئر کراچی سے ملاقات کی اور ان سے بات کرکے بہت متاثرہوا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی مئیر کراچی کے پاس شہر کی بہتری کیلئے کئی منصوبے ہیں۔

متعلقہ عنوان :