حکومت نے انسداد تمباکو نوشی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) حکومت نے انسداد تمباکو نوشی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت قومی صحت نے صوبوں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں انسداد تمباکو نوشی قوانین پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے مراسلے میں کہا گیا کہ سگریٹ کی تشہیر میں انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی وی اور اخبارات میں میں تمباکو اور ٹوبیکو مصنوعات کی تشہیر غیر قانونی ہے جبکہ دکانوں پر سگریٹ کے تشہیری بینرز، پوسٹر آوایزں کرنا، سگریٹ کی تشہیر کیلئے نقد انعامات، تحائف بانٹنا اور آمدن بڑھانے کیلئے کم قیمت سگریٹ کی فروخت بھی انسداد تمباکو نوشی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ مراسلے میں صوبوں کو ان قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے۔