کراچی ایئرپورٹ حملہ ،ْدوسال بعدملزمان کی قبرکشائی کافیصلہ
ملزمان کی قبرکشائی 22 نومبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں کی جائیگی
ہفتہ 19 نومبر 2016 14:12
(جاری ہے)
پولیس سرجن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو آگاہ کیا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے فورینسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر فرحت حسین مرزا کی سربراہی میں ملزمان کی قبرکشائی کیلئے میڈیکل بورڈ جوڑ دیا گیا ،ْمیڈیکل بورڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں 22 نومبر کو ملزمان کے ڈین این اے حاصل کرنے کیلئے قبرکشائی کریگا، ملزمان موچکو پولیس تھانے کی حدود میں ایدھی قبرستان میں دفن ہیں۔
یاد رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورسز، پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 25 افراد جاں بحق ہوئے ،ْحملے کے دوران ایئرپورٹ پر بھاری بارود استعمال کیا گیا تھا ،ْحملے میں ہتھیاروں کی فراہمی اور دیگر معاونت کرنے کے الزام میں 3 افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی ) نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے حملوں میں ملوث کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے ملزمان اسحاق بوبی، الیاس بوبی اور محمد عاصم کیپری کو گرفتار کیا ہے ،ْ ملزمان معروف قوال امجد صابری سمیت ٹارگٹ کلنگ کے دیگر کئی واقعات میں بھی ملوث ہیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام ملزمان کو 7 پولیس اہلکاروں اور پولیو ورکرز پر حملے سمیت 3 مختلف مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ،ْ اسحاق بوبی اور عاصم کیپری پہلے ہی غیر قانونی اسلحہ و بارود رکھنے سمیت دیگر مقدمات میں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہیں ۔پولیس کے مطابق اسحاق بوبی اور عاصم کیپری رواں برس اپریل میں اورنگی ٹائون میں قتل کیے گئے 7 پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت رواں برس مئی میں عائشہ منزل کے قریب ہلاک کیے گئے 2 ٹریفک پولیس اہلکاروں اور گزشتہ برس زمان ٹائون میں تین افراد کے قتل کے واقعات میں بھی ملوث ہیں۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.