حکومت نے دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث جماعت الاحرار اور لشکر جھگنوی العالمی کو کالعدم قرار دیدیا

1 نومبر کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:12

حکومت نے دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث جماعت الاحرار اور لشکر جھگنوی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث دو تنظیموں جماعت الاحرار اور لشکرِ جھنگوی العالمی کو کالعدم قرار دے دیا۔حکام کے مطابق جماعت الاحرار اور لشکرِ جھنگوی العالمی کو ملک کے مختلف حصوں میں ہونے والے فرقہ وارانہ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے پر کالعدم قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارتِ داخلہ نے بھی اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ چند روز قبل ہی کیا گیا۔سندھ سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئر افسر نے قومی ادارہ برائے انسدادِ دہشت گردی (نیکٹا) کی ویب سائٹ پر موجود کالعدم تنظیموں کی ترمیم شدہ فہرست کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ 11 نومبر کو جماعت الاحرار اور لشکر جھنگوی العالمی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔نیکٹا کی ویب سائٹ پر موجود فہرست کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اب تک 63 تنظیموں پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :