بھارتی فوج کی جانب سے چکوٹھی سیکٹر پر فائرنگ ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 13:53

بھارتی فوج کی جانب سے چکوٹھی سیکٹر پر فائرنگ ۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ بھمبر سیکٹر کے بعد بھارتی فوج نے چکوٹھی سیکٹر پر بھی فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چکوٹھی سیکٹر پر سیزا فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک بھارتی فوج کی جانب سے مارٹر گولے فائر کیے گئے۔ پاک فوج نے بھی بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔