قطری شہزادے کے خط کے پیچھے کی کہانی، بابا جی نے پروگرام میں مخبری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 13:49

قطری شہزادے کے خط کے پیچھے کی کہانی، بابا جی نے پروگرام میں مخبری کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابا جی نے مخبری کی اور قطری شہزادے کے خط کے پیچھے کی کہانی بیان کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بابا جی نے بتایا کہ قطری شہزادے کے خط کے معاملے میں سینیٹر سیف الرحمان کا تو محض نام ہی بدنام ہے ۔ کیونکہ سینیٹر سیف الرحمان کا اس میں کوئی ہاتھ نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

بابا جی نے مخبری کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ایک سمدھی اپنے سمدھی کو بچا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 15ارب ڈالر کے گیس منصوبے میں وہ سمدھی اور قطری شہزادہ دونوں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے میں ایک کاروباری شخص بھی ملوث ہے۔ اور اس کاروباری شخص سے متعلق بابا جی نے اشارہ دیا کہ وہ کاروباری شخص لوگوں کو روٹی کھلاتا ہے اور کافی عزت و احترام کے ساتھ کھلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کیا مخبری کی آپ بھی دیکھیں: