بحیرہ روم میں ایک ہفتے کے دوران 240 مہاجرین ڈوب کرہلاک

3200 سے زائد افراد ریسکیو، ہلاک ہونے والے صرف 9 افراد کی لاشوں کو ہی سمندر سے نکالا جاسکا

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:05

بحیرہ روم میں ایک ہفتے کے دوران 240 مہاجرین ڈوب کرہلاک
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 240 مہاجرین ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ اس عرصے میں 3200 سے زائد افراد کو ریسکیوکیا گیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ ہلاکتوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کو ان حادثات میں بچ جانے والے 15افراد نے بتایا یہ افراد اس بدنصیب کشتی میں سوار تھے جس میں 135افراد سفر کررہے تھے۔

بحیرہ روم میں حالیہ خراب موسم کے باعث حادثے میں 95 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے مذکورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے صرف 9 افراد کی لاشوں کو ہی سمندر سے نکالا جاسکا۔اٹلی کوسٹ گارڈ کے مطابق 5 مختلف ریسکیو آپرینشنر کے دوران کم سے کم 580 افراد کو بچایا گیا جبکہ ایک لاش بھی سمندر سے نکالی گئی۔

متعلقہ عنوان :