وزارت خارجہ نے علاقائی سمندر و بحری حدود کا بل 2016ء کا مسودہ تیار کر لیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:00

وزارت خارجہ نے علاقائی سمندر و بحری حدود کا بل 2016ء کا مسودہ تیار کر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء)وزارت خارجہ نے علاقائی سمندر و بحری حدود کا بل 2016ء کے نام سے نئے بل کا مسودہ تیار کر لیا ہے ۔ یہ بل اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانون 1982کے ساتھ سابق قانون کو ہم آہنگ بنانے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ امور کے ذریعے کے مطابق تمام فریقین کی مشاورت سے علاقائی پانی و بحری حدود ایکٹ 1976کو زیر غور لا کر علاقائی سمندر اور بحری حدود بل 2016ء کے نام سے نیا بل ڈرافٹ کیا ہے جسے وزارت قانون و انصاف کو مزید غور کیلئے ارسال کیا گیا جا رہا ہے ۔

اس بل کا متعلقہ علاقائی سمندری و بحری حدود سے متعلقہ بل کو اقوام متحدہ کے کنونشن برائے قانون نمبر 1982کے ساتھ ہم آہنگ بنانا ہے ۔ اب یہ بل مزید مشاورت اور غور کیلئے وزارت قانون کو ارسال کیا جا رہا ہے ۔