فاٹا میں غربت کی سب سے زیادہ شرح 73.7 فیصد اور آزاد کشمیر میں سب سے کم 24.9فیصد ہے، وزارت منصوبہ بندی و ترقیات

ہفتہ 19 نومبر 2016 14:00

فاٹا میں غربت کی سب سے زیادہ شرح 73.7 فیصد اور آزاد کشمیر میں سب سے کم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2016ء) پاکستان میں غربت کی سب سے زیادہ شرح فاٹا میں 73.7 فیصد جبکہ سب سے کم آزاد کشمیر میں 24.9 فیصد ہے ۔ صوبوں میں پنجاب میں غربت سب سے کم 31.4 فیصد جبکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 71.20فیصد ہے ۔

(جاری ہے)

کثیر الجہتی غربت پر وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان میں غربت کی مجموعی شرح 38.8 فیصد ہے۔ سندھ میں غربت کی شرح 43.1، کے پی کے میں 49.2فیصد ہے ۔ گلگت بلتستان میں یہ شرح 43.2 فیصد ہے ۔ پاکستان میں سب سے کم غربت کی شرح آزاد کشمیر میں ہے جو کہ 24.9 فیصد ہے ۔

متعلقہ عنوان :