ٹرمپ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے بل کی منظوری دیدیں گے‘ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے ستارے ملتے ہیں‘ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بھارت امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر شلبھ کمار کا دعویٰ

ہفتہ 19 نومبر 2016 13:52

ٹرمپ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے بل کی منظوری دیدیں گے‘ڈونلڈ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارتی نژاد مشیر شلبھ کمار کا دعویٰ ہے کہ ٹرمپ پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دینے کے بل کی منظوری دیدیں گے‘ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے ستارے ملتے ہیں‘ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بھارت امریکہ تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ایک بھارتی اخبار سے گفتگو میں شلبھ کمار کا کہنا تھا کہ اگر امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کو دہشت گرد قرار دینے کا بل منظور ہوا تو ڈونلڈ ٹرمپ اس پر دستخط کردیں گے۔شلبھ کمار نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے ستارے ملتے ہیں، ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد بھارت اور امریکا کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچیں گے۔