جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ‘پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب

ہفتہ 19 نومبر 2016 13:48

جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری
بھمبر/راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ‘لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب،پاک فوج کا موثر کارروائیوں میں بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پرپاک فوج نے موثر اندازمیں جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال فائرنگ سے کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،بھارتی فوج نے بھمبر سیکٹر کے علاقوں ٹانڈر اور برو ہ میں بلااشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔