وزیر اعظم نواز شریف 25 نومبر کو دو روزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوں‌گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 13:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 25 نومبر کو سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کا یہ دورہ دو روز پر مشتمل ہو گا جس میں وہ ترکمانستان کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقاتوں میں تاپی گیس لائن منصوبے پر بات چیت ہو گی۔ اس منصوبے میں ترکمانستان، افغانستان،پاکستان اور بھارت شامل ہیں۔ پاکستان نے تکمانستان سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ بھی کر رکھا ہے ، علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف کے اس دورے کے دوران توانائی تجارت اور تعلیم کے معاہدے ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :