کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ،ْایم کیوایم لندن

افسوسناک واقعہ سے تعلیمی ادارے کے طلبا اور ان کے والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے، رابطہ کمیٹی

ہفتہ 19 نومبر 2016 13:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالبعلم پر استاد کی جانب سے بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کے مطابق کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے استاد کی جانب سے طالبعلم پر بہیمانہ تشددکیاگیا جس کے نتیجے میں طالبعلم کا ذہنی توازن کھوگیا ہے ۔

اس افسوسناک واقعہ سے تعلیمی ادارے کے طلبا اور ان کے والدین میں گہری تشویش پائی جاتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ اس افسوسناک واقعہ کی فوری غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے اور ذمہ دار عناصر کو آئین اورقانون کے مطابق سزا دی جائے ۔