اپنے سرمائے کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں ہوں ،ْپرویز مشرف

بالکل ٹھیک ٹھاک اور باقاعدگی سے ورزش کرتا ہوں ،ْحالات کچھ بہتر ہوجائیں تو ضرور پاکستان آئوں گا، سابق صدر

ہفتہ 19 نومبر 2016 13:28

اپنے سرمائے کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں ہوں ،ْپرویز مشرف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدرجنرل(ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ کسی بندے کو حق نہیں پہنچتا کہ میرے اکائونٹس کی مجھ سے تفصیلات پوچھے ،ْاگر پیسے کا کرپشن سے تعلق ہے تو میں جوابدہ ہوں، مگر میں اپنے کسی نجی سرمائے کی تفصیلات دینے کا پابند نہیں ہوں ،ْمیں اپنے خون پسینے کی کمائی کا حساب نہیں دوں گا۔

نجی ٹی وی سے بات چیت میں سابق صدر نے کہاکہ میں نے دنیا بھر میں لیکچرز دے کر پیسے کمائے ،ْ میں 45منٹ لیکچر دینے کا ڈیڑھ لاکھ ڈالرز لیتا ہوں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے سابق فرمانروا شاہ عبداللہ نے میرے اکائونٹ میں پیسے جمع کروائے ،ْنومبر 2009 میں میرے اکائونٹ میں جمع کرائے گئے پیسوں کا اکائونٹ ابھی بھی بند نہیں ہوا ،ْانہوں نے کہاکہ مجھے صحت کی پیچیدگیاں ضرور ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں بالکل ہی ہل جل نہیں سکتا۔

میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں اور باقاعدگی سے ورزش کرتا ہوں۔ میں پاکستان واپس آنا چاہتا ہوں۔ حالات کچھ بہتر ہوجائیں تو میں ضرور پاکستان آئوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اب تک شفاف ٹرائل نہیں ہو رہا، اگر ہو رہا ہوتا تو اب تک کیس ختم ہو جاتے۔

متعلقہ عنوان :