آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعیہ کے لیے وزیر اعظم ہاوس میں تیاریاں شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 نومبر 2016 13:12

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعیہ کے لیے وزیر اعظم ہاوس میں تیاریاں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19نومبر 2016ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ سے قبل ان کو الوداعیہ دینے کی تیاریوں کو آغاز کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعیہ کے لیے وزیر اعظم ہاؤس میں تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعیہ میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کو مدعو کیا جائے گا جبکہ اس تقریب میں سابق آرمی چیف کی شمولیت کابھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے الوداعیہ کی تقریب میں وفاقی کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔ یہ تقریب 22 نومبر سے 27 نومبر کے درمیان کسی بھی تاریخ کو منقعد کی جا سکتی ہے البتہ حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دی گئی اس الوداعیہ تقریب میں انہیں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں اور انہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے بھی صاف انکار کر دیا ہے۔