محکمہ داخلہ نے فوجداری قوانین میں تبدیلی کے معاملے پر ہائیکورٹ سے جوڈیشل افسروں کا پینل مانگ لیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 12:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2016ء)محکمہ داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوجداری قوانین میں تبدیلی کے معاملے پر ہائیکورٹ سے جوڈیشل افسروں کا پینل مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل افسروں سے فوجداری قوانین میں تبدیلی کی سفارشات لی جائیں گی جنہیں بعد ازاںحتمی منظوری کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوایا جائے گا ۔فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل منظوری کیلئے پارلیمنٹ میںپیش کیا جائے گا۔