شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں‘امید ہے کہ تیسری مرتبہ شادی کا بندھن خوش قسمت ثابت ہو

عمران خان تیسری شادی کا لڈو کھانے کیلئے بظاہر آمادگی کا اظہار کر دیا

ہفتہ 19 نومبر 2016 12:02

شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں‘امید ہے کہ تیسری مرتبہ ..
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) عمران خان تیسری شادی کا لڈو کھانے کے لیے بظاہر تیار دکھائی دے رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مانچسٹر میں عمران خان اپنے دوست کی بہن کی شادی میں نوبیاہتا جوڑے کو مشورہ دیتے ہوئے شرما گئے لیکن اپنی تیسری شادی کے لکی ہونے کی دعا کرتے ہوئے بالکل نہیں شرمائے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے دوست کی بہن کی شادی میں اپنی شادی کا تذکرہ کیا۔ان کا کیا کہنا تھا کہ شادی کے معاملے میں میرا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں۔ عمران خان نے امید ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے کہ تیسری مرتبہ شادی کا بندھن خوش قسمت ثابت ہو

متعلقہ عنوان :