بھارت کاپاکستانی آرمی چیف کی جانب سے مردانگی کا مظاہرہ کرنے بارے بیان پر پہلی بار حقیقت کا اعتراف

کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے بھی 13فوجی مارے گئے ‘ بھارتی وزارت دفاع

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:59

بھارت کاپاکستانی آرمی چیف کی جانب سے مردانگی کا مظاہرہ کرنے بارے بیان ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 نومبر2016ء) بھارت نے پاکستانی آرمی چیف کی جانب سے مردانگی کا مظاہرہ کرنے بارے بیان پر پہلی بار حقیقت تسلیم کر تے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے ہمارے 13فوجی ہلاک ہو ئے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں لائن آف کنڑول پر فائرنگ کے دوران 7پاکستانی فوجی شہید ہوئے تھے تاہم پاک فوج کی جوابی کارروائی میں ہمارے بھی 13فوجی مارے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے فوجیوں کی ہلاکتوں کو پوشیدہ رکھا جارہا تھا تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے حالیہ بیان کے بعدیہ اعتراف سامنے آیا ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بھارت مرد بنے اور اپنے جانی نقصان کا اعتراف کرے ،انکا کہنا تھاکہ بھارت جانتاہے کہ پاکستان کیا کر سکتا ہے اوروہ اس خوف سے اپنے فوجیوں کی ہلاکتیں چھپا رہا ہے