حکومت کہیں نہیں جا رہی ، پیپلز پارٹی کے مطالبات پورا کرنے کی کوشش کرینگے ، اسحا ق ڈار

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:48

حکومت کہیں نہیں جا رہی ، پیپلز پارٹی کے مطالبات پورا کرنے کی کوشش کرینگے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تمام صورت حال کنٹرول میں ہے اور حکومت کہیں نہیں جا رہی ، دھرنے کو پہلے کامیابی ملی نہ اب ملے گی،حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔

(جاری ہے)

جہانگیر بدر کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات میں سے ایک سپریم کورٹ میں ہے تاہم تین مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

عمران خان کئی بار لندن گئے اور کئی بار آئے ۔ وہ اپنے بچوں سے ملنے گئے ہیں تو شک کیوں کریں حق اور سچ کی فتح ہو گی ۔ اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب ملک کو چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے۔ حامد خان کی تبدیلی پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے لیکن مسلم لیگ نواز کی لیگل ٹیم وہی رہے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے مطالبات پورا کرنے کی کوشش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :