نوازشریف کی وجہ سے ملک اندرونی وبیرونی خطرات میں دھنستا جارہا ہے، خورشید شاہ

وزیراعظم پاناما لیکس کے دلدل میں پھنس گئے ہیں، بلاول کے مطالبات نہ ماننے پر احتجاجی تحریک چلائیں گے،میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 19 نومبر 2016 11:48

نوازشریف کی وجہ سے ملک اندرونی وبیرونی خطرات میں دھنستا جارہا ہے، خورشید ..
کندھ کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہی ہوں گے ،نواز شریف کی وجہ سے ملک اندرونی اور بیرونی خطرات میں دھنستا جا رہا ہے ، وزیراعظم پاناما لیکس کے دلدل میں پھنس گئے ہیں، بلاول بھٹو کے مطالبات نہ ماننے پر احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔

وہ ہفتہ کو کشمور کے علاقے کندھ کوٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے سید خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے جن وعدوںپر عوام سے ووٹ لئے تھے ان میں سے ایک بھی پورا نہیں کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت کی حامی رہی ہے غیر جمہوری روایات کو پروان چڑھانے سے گریز پر فرینڈلی اپوزیشن کا الزام سراسر غلط اور بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے ہوتے ہوئے اندرونی حالات عدم استحکام کے شکار ہیں جبکہ بیرونی خطرات بھی بڑھتے جا رہے ہیں عوام کے ساتھ کئے وعدوں کو ارفا نہیںکیا جا رہا حکمران خواب خرگوش کی نیند سو رہے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے کہاکہ حکمرانوں کے احتساب سے متعلق پی پی پخی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہوں گے