شارجہ: جعلی اشیاء پکڑنے کے لیے متعدد محکمے کام کر رہے ہیں

ہفتہ 19 نومبر 2016 10:59

شارجہ: جعلی اشیاء پکڑنے کے لیے متعدد محکمے کام کر رہے ہیں

شارجہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19 نومبر 2016ء): شارجہ اکنامک ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ ( ایس ای ڈی ڈی ) کے ترجمان کا کہناہے کہ امارات میں جعلی اشیاء کے کاروبار کو روکنے کے لیے متعدد محکمے بر پیکار ہیں ۔ایس ای ڈی ڈی نے اس رواں عرصے میں 35,848جعلی سپئیر پارٹس ،جن کی مالیت 300,000درہم سے زائد بنتی ہے صرف ایک گودام میں چھاپے کے دوران پکڑ ے ہیں۔

(جاری ہے)

کمرشل فراڈ میں ملوث افراد پرکم از کم 500,000درہم جرمانہ عائد کیا گیاہے ۔

ایس ای ڈی ڈی کے حکام کا کہناہے کہ جعلی اشیا ء کی وجہ سے شہریوں کو نقصان پہنچ رہاہے ۔ جعلی پرفیوم اور کاسمیٹک کی وجہ سے جلدی بیماریاں عروج پر ہیں ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی جعلی اشیاء کے کاروبار میں ملوث فرد یا جعلی اشیاء بیچنے والے کی رپورٹ 600567777کریں تا کہ ان کے خلا ف کار روائی کی جاسکے ۔