ریاض: ملازمین کا تحفظ نہ کرنے والی کمپنی یا فرم پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا: وزارتِ عمل

ہفتہ 19 نومبر 2016 10:13

ریاض: ملازمین کا تحفظ نہ کرنے والی کمپنی یا فرم پر بھاری جرمانہ کیا ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19نومبر 2016ء): وزارتِ عمل برائے سماجی ترقی کے نائب وزیر محمد الفلاح نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو کمپنی یا فرم اپنے ملازمین کے تحفظ کے لیے اقدامات نہیں کر ے گی اس پر 25,000ریال تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے ۔ جر مانے میں ملازمین کی تعداد کے حساب سے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ملازمین کی رہنے کی جگہ صحت کے متعلق قوانین پر عمل کیا جائے۔

(جاری ہے)

تعمیرات کے شعبے کی فرم یا کمپنی اپنے ملازم کی سیفٹی کا خاص خیا ل رکھیں۔کیونکہ تعمیرات کے دوران متعدد ملازمین حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔وزارت عمل معمول کے مطابق کمپنیوں اور فرموں کا دورہ کرتی رہتی ہیں ۔نائب وزیر کا مزید کہناتھا کہ ملازمین کو بھی چاہیے کہ حفاظت کا سامان پہنیں۔تا کہ حادثات سے محفوظ رہیں۔ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں وزارت ِ لیبر 19911 پر رابطہ کریں۔