ابو ظہبی:غیر ملکی شہری ٹریفک جرمانہ ادا کیے بغیر متحدہ عرب امارات سے نہیں جا سکتے

ہفتہ 19 نومبر 2016 10:02

ابو ظہبی:غیر ملکی شہری ٹریفک جرمانہ ادا کیے بغیر متحدہ عرب امارات سے ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔19 نومبر 2016ء): ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے حکام نے واضع کیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جن پر ٹریفک کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائدہو گا، اس وقت تک متحدہ عرب امارات سے نہیں جا سکتے جب تک مطلوبہ جرمانہ ادا نہ کر دیں۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی ٹریفک پولیس کے ڈائریکٹر جنرل حسین احمد الحارثی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم تیز رفتار سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کا مکمل ڈیٹا ایمیگریشن،اور ائر پورٹ حکام کو دیا جا رہا ہے ۔تا کہ کوئی بھی غیر ملکی شہری بغیر جرمانہ ادا کیے ملک سے باہر نہ جا سکے۔ابو ظہبی میں 2016کی پہلی دس ماہ میں 112افراد جان گنوا بیٹھے۔یہ شرع پچھلے سال میں اسی عرصے کی نسبت زیادہ ہے۔